Rescuing aggrieved from the depths of a broken system,
📎📎⚖️👍💤 Issue of law, law fields, successful lawyer, respected judge, litigant's trust, rescuing aggrieved from the depths of a broken system, justice system& Great Pakistan..... پاکستانی نظامِ انصاف میں سائل کی حالت اکثر اس شخص جیسی ہوتی ہے جو گہری کھائی میں گرا ہو اور اوپر کھڑے ہر شخص کو اپنا مسیحا سمجھ لے۔ جیسا کہ اس ویڈیو کلپ میں دکھائی دے رہا ہے۔ افسوس کہ اس نظام میں کچھ عناصر قانون کی مہارت کا لبادہ اوڑھ کر سائل کو "ایک پیشی میں انصاف" کے سنہری خواب دکھاتے ہیں۔ لیکن درحقیقت، وہ سائل کے دکھ کا مداوا کرنے کے بجائے اس کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود گھڑی اس تلخ حقیقت کی عکاس ہے کہ کس طرح "تاریخ پر تاریخ" کے ذریعے سائل کا قیمتی وقت اور عمر قسطوں میں ضائع کی جاتی ہے۔ ایک عام آدمی کو اس "ہمدرد" کے اصل چہرے کا علم تب ہوتا ہے جب وہ اپنا ذہنی سکون، سرمایہ اور زندگی کے کئی قیمتی سال گنوا چکا ہوتا ہے۔ تاہم، تصویر کا دوسرا رخ بہت روشن ہے۔ پاکستان میں ایسے دیانتدار اور پیشہ ور وکلاء کی کمی نہیں جو اپنے موکل کو محض ایک "فائل" ...