"Our universities trust their degrees so much that they charge you a fee just to confirm they weren't lying the first time they signed it."
📎📎⚖️👍💤 Issue of law, law fields, the Bureaucracy of Seals, Pakistan’s Education vs. Administration & Great Pakistan..... "Our universities trust their degrees so much that they charge you a fee just to confirm they weren't lying the first time they signed it." پاکستان کے موجودہ تعلیمی اور انتظامی نظام کی یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ایک طالب علم برسوں کی محنت سے ڈگری حاصل تو کر لیتا ہے، لیکن اصل آزمائش اس کے بعد شروع ہوتی ہے جب اسے اپنی ہی اسناد کی "صداقت" ثابت کرنے کے لیے در در کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کی تکمیل محض ایک علمی سفر کا اختتام نہیں بلکہ ایک طویل اور صبر آزما انتظامی جنگ کا آغاز ہے۔ ایک طالب علم بھاری فیسوں کی ادائیگی اور برسوں کے انتظار کے بعد جب وہ ڈگری وصول کرتا ہے جس پر کنٹرولر امتحانات اور وائس چانسلر کے باقاعدہ دستخط ثبت ہوتے ہیں، تو اسے گمان ہوتا ہے کہ وہ اب پیشہ ورانہ دنیا کے لیے تیار ہے۔ مگر ستم ظریفی دیکھیے کہ اسی سرکاری دستاویز کو دوبارہ اسی ادارے سے "تصدیق" کروانے کے لیے پھر سے فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ یہ...