📎📎⚖️👍💤 Issue of law, law fields, Aam Aadm, criminal justice system, Karachi courts & Great Pakistan.

📎📎⚖️👍💤

Issue of law, law fields, Aam Aadm, criminal justice system, Karachi courts & Great Pakistan.

یہ ڈاکٹر عارف خان ساقی، جامعہ کراچی کے شعبہٴ علومِ اسلامی کے چیئرمین ہیں اور بحیثیتِ پیشہ ایک محترم استاد ہیں۔

اگر یہ استاد محترم۔ ویڈیو کلپ کے مطابق، ایک بڑی پراڈو گاڑی، مسلح باڈی گارڈز اور وی وی آئی پی پروٹوکول والے شخص، جس کی پیروی میں ان کے بقول رینجرز بھی ائے تھے کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے میں کامیاب ہو بھی گئے، تو یہ بات بالکل واضح اور عیاں ہے کہ ہمارا موجودہ نظامِ انصاف اور عدالتی چکر ان کو اس تذلیل سے کہیں بڑھ کر مزید اذیت اور ذہنی کرب میں مبتلا کر دیں گے۔

یہ کراچی میں رونما ہونے والی ایک تلخ حقیقت ہے جو ہمارے پوری کریمنل جسٹس سسٹم کی خامیوں اور معاشرتی ناانصافی کو بے نقاب کرتی ہے۔ اس قسم کے معاملات میں ایف آئی آر کا درج ہونا تو صرف پہلا مرحلہ ہے، جس کے بعد پولیس تفتیش کے اخراجات، عدالتی تاریخوں کا لاحاصل چکر اور طاقتور فریق کی جانب سے دباؤ یا انتقامی کارروائی کا خطرہ کسی بھی عام شہری کو ذہنی اور مالی طور پر توڑ کر رکھ دیتا ہے۔

اربابِ اختیار کو اس واقعے اور قانون شکنی کا فوری اور سنگین نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ کارروائی اور انصاف کو یقینی بنانا چاہیے۔

https://www.facebook.com/share/v/1big1MyPuu/


Comments

Popular posts from this blog

ROZNAMCHA - POLICE DAILY DIARY

APPLICATION UNDER SECTION 15 OF SINDH RENTED PREMISES ORDINANCE - 1979

PROPOSED PROFORMA FOR FILING EXECUTION APPLICATION IN FAMILY CASE