ایک جملہ یا مقدس الفاظ یعنی..."پولیس یا دانستہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والا سرکاری افسر، قانون کے مطابق کارروائی کرے" (Act in accordance with law۔
ہائی کورٹ کے روزمرہ کے فیصلوں پر نظر دوڑائیں تو ایک جملہ یا مقدس الفاظ یکے بعد دیگرے، بار بار ہر دوسری رٹ پٹیشن کے اختتام پر نظر آتا ہے: یعنی"پولیس یا دانستہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سرکاری افسر قانون کے مطابق کارروائی کرے" (Act in accordance with law)۔ جیسے پولیس یا اس سرکاری افسر کو پہلے علم نہیں تھا کہ انھیں قانون کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اسی طرح، سرکاری محکموں میں جعلی بھرتیوں کے کیسز نمٹاتے وقت بھی ایسے ہی روایتی اور مبہم فیصلے تواتر کے ساتھ کئے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ لامتناہی سلسلہ ختم ہونے کے بجائے عدالتی نظام کا مستقل حصہ بن چکا ہے۔ عوامی رائے میں، جب تک دانستہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سرکاری افسران پر ذاتی حیثیت (Personal Capacity) میں بھاری جرمانہ، ہرجانہ یا سخت تادیبی سزا لاگو کرنے کے رواج کو فروغ نہیں دیا جائے گا، تب تک ایسے روایتی احکامات سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ عوام کے ساتھ ہونے والی لاکھوں زیادتیوں میں سے گنتی کے چند معاملات ہی عدالتوں تک پہنچ پاتے ہیں، لیکن وہاں بھی پولیس اور دانستہ طور پر اختیارات کا...